چاہے راستہ ہو کتنا ہی مشکل
گھبرانا نہ تو اے میرا دلا
مجھے جانا ہےآسمانوں پے
تو ساتھ نہ چھوڑیں ڈھلتی شاموں میں
یہ ہی مشکلیں آنی جانی ہیں
بس اِس گھر کے سکھ بچانے ہے
اب نکلے ہیں گھر کو بچانے ہم
روٹھا ہوا یار منا کے ہم
رہنما ڈھونڈ کے لانا ہے
اب اپنی صفوں کو بچانا ہے
فکریں سب چھوڑ کے ہم
دنیا سے منہ موڑ کے اب
ہم کو چلتے جانا ہے
ہمیں نیا جہاں بسانا ہے
بادلوں کو پیچھے چھوڑ کے
ہواؤں کا رخ موڑ کے
ہمیں ہے چلتے جانا
ہمیں ہے گھر یہ بچانا
-Asjad Ahmad